سورة البقرة - آیت 39

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جنھوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا یہ لوگ آگ والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو اللہ کی آیات کو جھٹلائیں گے، اللہ کے احکامات کو نہ مانیں گے، اللہ کی نشانیوں کا انکار کریں گے، وہ ہمیشہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:  ﴿وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا﴾ (آل عمران: ۱۰۳) ’’اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور جدا جدا نہ ہو جاؤ ۔‘‘ انسان کی اہمیت : (۱)زمین میں اختیارات دیے (۲) آزادی دی(۳) زمین میں پوشیدہ خزانوں کا کھوج لگانے اور اُسے مسخر کرنے کا اختیار دیا۔ (۴) کائنات کو مسخر کرنے کے لیے قوت طاقت اور علم دیا، تاکہ شر و فساد ختم کرکے بھلائی کو پروان چڑھائے۔