سورة الحجرات - آیت 8
فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کی طرف سے فضل اور نعمت کی وجہ سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تم پر یہ اللہ کی خاص مہربانی ہے کہ تمہیں کفر اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کے کاموں سے نفرت ہو چکی ہے۔ اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں تم راحت اور خوشی محسوس کرتے ہو۔ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’اسلام ظاہر ہے اور ایمان دل میں ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سینے کی طرف تین بار اشارہ کرتے ہوتے فرمایا، تقویٰ یہاں ہے، پرہیز گاری کی جگہ یہ ہے۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جن میں یہ پاک اوصاف ہیں انھیں خدا نے رشد اور نیکی، ہدایت اور بھلائی دے رکھی ہے۔ (مسند احمد: ۳/ ۱۳۵)