سورة الحجرات - آیت 4

إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک وہ لوگ جو تجھے دیواروں کے باہر سے آوازیں دیتے ہیں ان کے اکثر نہیں سمجھتے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آداب خطاب: یہ آیت قبیلہ بنو تمیم کے بعض اعرابیوں (گنوار قسم کے لوگ) کے بارے میں نازل ہوئی۔ جنہوں نے ایک روز دوپہر کے وقت، جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قیلولہ کا وقت تھا۔ حجرے کے باہر کھڑے ہو کر بڑے زور سے یا محمد! یا محمد! کی آوازیں لگانے لگے تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئیں۔ (مسند احمد: ۴/ ۳۱۱)