سورة آل عمران - آیت 171

يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ اللہ کی طرف سے عظیم نعمت اور فضل پر بہت خوش ہوتے ہیں اور (اس بات پر) کہ بے شک اللہ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ شہداء پر اپنی نعمتوں اور برکتوں کا فیضان کرتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں کہ کچھ اور چاہیے ۔ یعنی شہید کا اتنا بلند مرتبہ ہے کہ رب خود ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ حقیقتاً اللہ کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔