سورة الفتح - آیت 13
وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لایا تو یقیناً ہم نے کافروں کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جو شخص اللہ اور اس کے رسول سے بد ظنی رکھے۔ یا مسلمان ہونے کے باوجود اس کی ہمدردیاں اسلام دشمن گروہ کے ساتھ ہوں وہ ایماندار نہیں رہتا اور اسے آخرت میں کافروں جیسا ہی عذاب ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ اسے دوزخ کی آگ میں عذاب کرے گا۔