سورة الفتح - آیت 8

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک ہم نے تجھے گواہی دینے والا اور خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہیں مخلوق پر شاہد بنا کر بھیجا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ قیامت کے دن اپنی امت کی گواہی دیں گے ان کی بھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور ان کی بھی جنھوں نے تکذیب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مومنوں کو خوشخبریاں دینے والا اور کافروں کو ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ اے لوگو! اللہ اور اس کے نبی پر ایمان لے آؤ۔ اور اس کی عظمت احترام کرو۔ اس کی بزرگی اور پاکیزگی کو تسلیم کرو اور اس لیے کہ تم اللہ تعالیٰ کی صبح و شام تسبیح کرو۔