سورة محمد - آیت 28

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ اس لیے کہ بے شک انھوں نے اس چیز کی پیروی کی جس نے اللہ کو ناراض کردیا اور اس کی خوشنودی کو برا جانا تو اس نے ان کے اعمال ضائع کردیے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ کی رضا یہ تھی کہ مسلمانوں کا ساتھ دیتے اور یہودیوں کا نہ دیتے۔ لیکن انھوں نے اللہ کی رضا کے بجائے نفاق کی راہ اختیار کی۔ اور یہودیوں کی رضا کو پسند کیا۔ لہٰذا جو نیک اعمال انھوں نے زبانی طور پر اسلام لانے کے بعد کیے یعنی مسلمانوں کے ساتھ نمازیں ادا کی ہیں، روزے رکھے ہیں یا اللہ کی راہ میں مال خرچ کیا ہے۔ اللہ نے ان کے ایسے سب اعمال ضائع کر دئیے۔