سورة الأحقاف - آیت 31
يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے ہماری قوم ! اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو اور اس پر ایمان لے آؤ، وہ تمھیں تمھارے گناہ معاف کر دے گا اور تمھیں دردناک عذاب سے پناہ دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایمان لانے کے فائدے: یہاں ایمان لانے کے دو فائدے بتلائے گئے ہیں جو آخرت میں انہیں حاصل ہوں گے۔ (۱) ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کے بعض گناہ معاف فرما دے گا اور یہ گناہ وہ ہوں گے جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہو گا کیوں کہ حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ ثواب و عقاب، اور امر ونہی میں جنات کے لیے بھی وہی حکم ہے جو انسانوں کے لیے ہے۔ (۱) اور دوسرے یہ کہ انھیں درد ناک عذاب سے پناہ دے گا۔