سورة الجاثية - آیت 36
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اللہ ہی کے لیے سب تعریف ہے جو آسمانوں کا رب اور زمین کا رب، تمام جہانوں کا رب ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تمام تعریف زمین و آسمان اور ہر چیز کے مالک اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جو کل جہانوں کا پالنہار ہے اسی کی کبریائی یعنی سلطنت اور بڑائی آسمانوں اور زمینوں میں ہے۔ وہ بڑی عظمت اور بزرگی والا ہے۔ ہر چیز اس کے سامنے پست ہے۔ ہر ایک اس کا محتاج ہے۔ ایک حدیث قدسی میں آتا ہے کہ: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’عظمت میرا تہبند ہے۔ اور کبریائی میری چادر ہے۔ جو شخص ان میں سے کسی کو بھی مجھ سے لینا چاہے گا میں اسے جہنم رسید کروں گا۔ (مسلم: ۲۶۲۰، ابوداؤد: ۴۰۹۹۰)