سورة الجاثية - آیت 33
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان کے لیے ان اعمال کی برائیاں ظاہر ہوجائیں گی جو انھوں نے کیے اور انھیں وہ چیز گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اب ان کی بد اعمالیوں کی سزا ان کے سامنے آ گئی۔ اپنی آنکھوں سے اپنے کرتوت کا بدلہ دیکھ چکے۔ اور جس عذاب و سزا کے انکاری تھے جسے مذاق میں اُڑاتے رہے تھے۔ ان عذابوں نے انہیں چہار طرف سے گھیر لیا ہے۔