سورة الدخان - آیت 42
إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر جس پر اللہ نے رحم کیا، بے شک وہی سب پر غالب، نہایت رحم والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی وہ فیصلہ کرتے وقت کسی پر رحم تو کر سکتا ہے مگر کسی پر ظلم و زیادتی نہیں کر سکتا کیوں کہ یہ بات اس کا صفت عدل کے خلاف ہے۔ وہ غالب اور وسیع رحمت والا ہے۔ اور وہ اپنی صفت رحمت کا یہی مظاہرہ کرے گا ۔