سورة الدخان - آیت 34

إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک یہ لوگ یقیناً کہتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ تو یہ کہتے ہیں: یہ اشارہ کفار کی طرف ہے۔ اس لیے کہ سلسلہ کلام انہی سے متعلق ہے۔ درمیان میں فرعون کا قصہ ان کی تنبیہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ کہ فرعون نے بھی ان کی طرح کفر پر اصرار کیا تھا، دیکھ لو، اس کا حشر کیا ہوا۔ اگر یہ بھی اپنے کفر و شرک پر مصر رہے تو ان کا انجام بھی فرعون اور اس کے ماننے والوں سے مختلف نہیں ہوگا۔