سورة الدخان - آیت 9
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ وہ ایک شک میں کھیل رہے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی حق اور اس کے دلائل ان کے سامنے آ گئے لیکن وہ اس پر ایمان لانے کی بجائے شک میں مبتلا ہیں۔ اور اس شک کے ساتھ لہو ولعب میں مشغول و مصروف ہیں۔