سورة آل عمران - آیت 148

فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو اللہ نے انھیں دنیا کا بدلہ عطا فرمایا اور آخرت کا اچھا بدلہ بھی اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو دین پر چلتے ہیں ۔ اس کو اپنا مشن بناتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں پیدا کردیتے ہیں۔ اولاد کے حق میں دعائیں قبول فرماتے ہیں۔ نفس کا اطمینان مل جاتا ہے خُلق اچھا ہوجاتا ہے یہ اللہ کی طرف سے دنیا کا بدلہ ہے۔ اور آخرت کا بدلہ جنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت رکھتے ہیں تو جبرائیل کو بلاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میں فلاں بندے سے محبت رکھتا ہوں تم بھی اس سے محبت رکھو۔ جبرائیل آسمان والوں سے کہتے ہیں کہ اللہ فلاں بندے سے محبت رکھتا ہے تم بھی اس سے محبت رکھو اور زمین والے بھی اس سے محبت رکھیں۔ (بخاری: ۳۲۰۹)