سورة الشورى - آیت 53
صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس اللہ کے راستے کی طرف کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے، سن لو ! تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آسمانوں اور زمین کا مالک رب وہی ہے۔ ان میں تصرف کرنے والا اور حکم چلانے والا بھی وہی ہے۔ کوئی اس کے کسی حکم کو ٹال نہیں سکتا۔ تمام امور اس کی طرف پھیرے جاتے ہیں وہی سب کاموں کے فیصلے کرتا ہے۔ اور حکم کرتا ہے۔ وہ پاک اور برتر ہے۔ لہٰذا انسان کو چاہیے کہ اس دنیا میں بقائمی ہوش و حواس وہ راہ اختیار کرئے جو سیدھی اللہ کی بارگاہ تک پہنچتی ہے۔ الحمد للہ سورہ الشوریٰ کی تفسیر ختم ہوئی۔