سورة الشورى - آیت 43
وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ جو شخص صبر کرے اور معاف کردے تو بے شک یہ یقیناً بڑی ہمت کے کاموں سے ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی زیادتی کو برداشت کر جانا بذات خود بڑی ہمت اور حوصلے کا کام ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’پہلوان وہ نہیں جو دوسرے کو کشتی میں پچھاڑ دے، بلکہ وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ کو ضبط میں رکھے۔‘‘ (بخاری: ۶۱۶۱) پھر اگر وہ صرف برداشت ہی نہ کرے بلکہ زیادتی کرنے والے کو معاف بھی کر دے۔ تو پھر اس کے کیاکہنے ہیں؟ اور یہ بڑے دل گردے کا کام ہے۔ اور صرف ان لوگوں کو نصیب ہوتا ہے جنہیں اللہ توفیق دیتا ہے۔