سورة الشورى - آیت 17

اللَّهُ الَّذِي أَنزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيبٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ وہ ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب نازل کی اور میزان بھی، اور تجھے کون سی چیز آگاہ کرتی ہے، شاید کہ قیامت قریب ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اللہ نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور عدل و انصاف اتارا۔ جیسا کہ سورہ حدید (۲۵) میں ارشاد فرمایا کہ: ﴿لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنٰتِ﴾ ’’ہم نے اپنے رسولوں کو ظاہر دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان اتاری تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہو جائیں۔‘‘ سورہ رحمٰن (۷) میں ارشاد فرمایا کہ: ﴿وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا﴾ ’’آسمان کو اسی نے اونچا کیا اور ترازؤوں کو اسی نے رکھا تاکہ تم تولنے میں کمی بیشی نہ کرو۔ اور انصاف کے ساتھ وزن ٹھیک رکھو اور تول کو مت گھٹاؤ۔‘‘