سورة الشورى - آیت 9
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا انھوں نے اس کے سوا اور کارساز بنارکھے ہیں؟ سو اللہ ہی اصل کارساز ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ مشرکین کے اس مشرکانہ فعل کی قباحت کو بیان فرماتا ہے۔ وہ جو اللہ کے ساتھ شریک کرتے اور دوسروں کی پرستش کرتے تھے۔ا ور فرماتا ہے کہ سچا ولی اور حقیقی کار ساز تو میں ہوں۔ مردوں کو زندہ کرنا میری صفت ہے۔ ہر چیز پر قابو اور قدرت رکھنا میرا وصف ہے۔ پھر میرے سوا کسی کی عبادت کیسی؟