سورة فصلت - آیت 24
فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ۖ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کے لیے ٹھکانا ہے اور اگر وہ معافی کی درخواست کریں تو وہ معاف کیے گئے لوگوں سے نہیں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دنیا میں صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے لیکن وہاں صبر کا کچھ فائدہ نہ ہو گا۔ یعنی جہنم میں صبر سے پڑے رہنا اور بے صبری کرنا ان کے لیے یکساں ہے نہ ان کے عذر معذرت قبول، نہ ان کے گناہ معاف۔ یہ دنیا کی طرف اگر لوٹنا چاہیں تو وہ راہ بھی بند، جیسے اور جگہ ہے ’’ جہنمی کہیں گے‘‘ اے اللہ! ہم پر ہماری بد بختی چھا گئی۔ یقینا ہم بے راہ تھے۔ اے اللہ! اب تو یہاں سے نجات دے اگر اب دوبارہ ایسا کریں تو پھر ہمیں ہمارے ظلم کی سزا دینا۔ لیکن جناب باری کی طرف سے یہ جواب آئے گا اب یہ منصوبے بے سود ہیں، دھتکار ہوئے یہیں پڑے رہو۔ خبردار جو مجھ سے بات کی۔