سورة غافر - آیت 70
الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ جنھوں نے کتاب کو اور جو کچھ ہم نے اپنے رسولوں کو دے کر بھیجا اسے جھٹلادیا، سو عنقریب جان لیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر اللہ تعالیٰ انہیں ڈرا رہا ہے کہ ہدایت اور بھلائی کو جھوٹ جاننے والے، کلام اللہ اور کلام رسول کے منکر اپنا انجام ابھی دیکھ لیں گے جب کہ گردنوں میں طوق اور زنجیریں پڑی ہوئی ہوں گی۔ اور داروغہ جہنم گھسیٹے گھسیٹے پھر رہے ہوں گے جب اہل دوزخ مشرکوں کو پیاس لگے گی تو فرشتے ان کو گھسیٹتے ہوئے ایسے مقام پر لے جائیں گے جہاں گرم پانی کے چشمے اُبل رہے ہوں گے۔ انھیں وہاں سے گرم پانی پلانے کے بعد پھر اپنے اصل مقام پر لا کر دوزخ میں جھونک دیا جائے گا۔