سورة غافر - آیت 57
لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا (کام) ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسان کی دوبارہ پیدائش کے دلائل: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مخلوق کو وہ قیامت کے دن ضرور نئے سرے سے پیدا کرے گا۔ جب کہ اس نے آسمان و زمین جیسی عظیم الجثۃ مخلوق کو پیدا کر دیا، تو انسان پیدا کرنا یا بگاڑ کر بنانا اس پر کیا مشکل ہے؟ یہ گویا عقلی دلیل ہوئی کہ ایسا ہونا یقینا ممکن ہے۔