سورة غافر - آیت 45

فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو اللہ نے اسے ان کے برے نتائج سے بچالیا جو انھوں نے تدبیریں کیں اور آل فرعون کو برے عذاب نے گھیر لیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس مومن کو اللہ تعالیٰ نے فرعونیوں کے مکر سے بچا لیا۔ اس کے خلاف اظہار حق کی وجہ سے جو تدبیریں اور سازشیں سوچ رکھی تھیں۔ ان سب کو ناکام بنا دیا۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ اس نے نجات پائی اور آخرت کے عذاب سے بھی محفوظ رہا۔ باقی تمام فرعونی بد ترین عذاب کا شکار ہوئے اور وہ سب کے سب دریا میں ڈبو دئیے گئے پھر وہاں سے جہنم واصل کر دئیے گئے۔