سورة غافر - آیت 38

وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس شخص نے کہا جو ایمان لایا تھا، اے میری قوم! میرے پیچھے چلو، میں تمھیں بھلائی کا راستہ بتاؤں گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مرد مومن کی تقدیر: فرعون کی قوم میں سے ایمان لانے والا پھر بولا اور کہا دعویٰ تو فرعون بھی کرتا ہے کہ میں تمہیں سیدھے رستے پر چلا رہا ہوں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ فرعون بھٹکا ہوا ہے۔ میں جس راستے کی نشاندہی کر رہا ہوں، وہ سیدھا راستہ ہے اور وہ ہی راستہ ہے، جس کی طرف تمہیں موسیٰ علیہ السلام دعوت دے رہے ہیں۔