سورة غافر - آیت 36
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور فرعون نے کہا اے ہامان ! میرے لیے ایک بلند عمارت بنا، تاکہ میں راستوں پر پہنچ جاؤں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرعون کی سرکشی اور تکبر: ہامان فرعون کا وزیر، مشیر اور اس کے معاملات کا انتظام کرنے والا تھا۔ اس نے ہامان کو حکم دیا کہ مٹی کو آگ میں تپا کر اینٹیں تیار کر، ان سے ایک اونچا مضبوط محل تیار کر، جس پر چڑھ کر میں آسمان پہ یہ دیکھ سکوں کہ وہاں میرے سوا کوئی رب ہے؟ یعنی موسیٰ ( علیہ السلام جو) یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آسمان پر رب ہے جو ساری کائنات کا پالنہار ہے۔ گو میں تو اسے جھوٹا ہی سمجھتا ہوں جو وہ کہہ رہا ہے کہ اللہ نے اسے بھیجا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔