سورة غافر - آیت 30
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُم مِّثْلَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس شخص نے کہا جو ایمان لایا تھا، اے میری قوم! بے شک میں تم پر (گزشتہ) جماعتوں کے دن کی مانند سے ڈرتا ہوں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس مومن آدمی نے دوبارہ اپنی قوم کو ڈرایا کہ دیکھو اگر تم نے اللہ کے رسول کی نہ مانی اور اپنی سرکشی پر اڑے رہے تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں سابقہ قوموں کی طرح تم پر بھی عذاب الٰہی برس نہ پڑے۔ قوم نوح، قوم عاد اور قوم ثمود کو دیکھ لو۔ اللہ نے جن کو بھی ہلاک کیا ان کے گناہوں کی پاداش میں اور رسولوں کی تکذیب اور مخالفت کی وجہ سے ہی ہلاک کیا۔ ورنہ وہ شفیق و رحیم رب اپنے بندوں پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں کرتا۔ گویا قوموں کی ہلاکت، یہ ان پر اللہ کا ظلم نہیں، بلکہ قانون مکافات کا ایک لازمی نتیجہ ہے۔ جس سے کوئی قوم اور کوئی فرد مستثنیٰ نہیں۔