سورة الزمر - آیت 63

لَّهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اسی کے پاس آسمانوں کی اور زمین کی کنجیاں ہیں اور وہ لوگ جنھوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر طرح کی معدنیات اور دوسرے خزانے جو زمین میں مدفون ہیں سب اللہ ہی کے علم و تصرف میں ہیں۔ آج بھی اسی کے تصرف میں ہیں اور کل بھی اسی کے تصرف میں ہوں گے نیز جنت و دوزخ بھی اسی کے تصرف میں ہیں لہٰذا جو شخص اللہ کی آیات کا منکر اور اس کا باغی ہے۔ ایسے لوگ یقینا خسارہ میں ہی رہیں گے۔