سورة الزمر - آیت 54
وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اپنے رب کی طرف پلٹ آؤ اور اس کے مطیع ہوجاؤ، اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے، پھر تمھا ری مدد نہیں کی جائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ تعالیٰ کی معافی کی دو شرطیں ہیں ایک تو اس کی طرف رجوع کرو۔ یعنی اسلام لے آؤ۔ اور دوسری اس کے احکام بجا لاؤ۔ یعنی آیندہ ایسے گناہوں سے پرہیز کرو گے تو تمہارے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے معافی کا عام اعلان ہے۔ لہٰذا جلد سے جلد اس اعلان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو یہ خطاب صرف مشرکین مکہ سے ہی نہیں بلکہ اس کا حکم عام ہے۔ اور ہر غیر مسلم کے لیے ہے۔