سورة الزمر - آیت 51

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو ان پر ان (اعمال) کے وبال آپڑے جو انھوں نے کمائے اور وہ لوگ جنھوں نے ان میں سے ظلم کیا ان پر بھی جلد ہی ان اعمال کے وبال آ پڑیں گے جو انھوں نے کمائے اور وہ ہرگز عاجز کرنے والے نہیں ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مال کی کشادگی اللہ کی رضا کی دلیل نہیں: پہلی قومیں بھی اس غلط فہمی میں مبتلا رہیں کہ ہماری آسودہ حالی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا پروردگار ہم سے راضی اور خوش ہے پھر وہ اس بات کو اپنے آبائی شرکیہ دین کی صداقت پر دلیل لاتے تھے تو انھیں ان باتوں کا جو انجام دیکھنا پڑا وہ سب کو معلوم ہے۔ اور اب جو مشرکین انہی کی ڈگر پر چل رہے ہیں تو یہ بھی ایسے ہی انجام سے دو چار ہونے والے ہیں یہ کہیں بھاگ کر اللہ کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔