سورة الزمر - آیت 48

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ان کے لیے ان (اعمال) کی برائیاں ظاہر ہو جائینگی جو انھوں نے کمائے اور انھیں وہ چیز گھیر لے گی جسے وہ مذاق کیا کرتے تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آج اللہ کے وہ عذاب ان کے سامنے آجائیں گے کہ کبھی انھیں ان کا خیال بھی نہ گزرا تھا اور جو جو حرام کاریاں، بدکاریاں، گناہ اور برائیاں انہوں نے دنیا میں کی تھیں اب سب کی سزا اپنے آگے موجود پائیں گے۔ دنیا میں جس سزا کا سن کر مذاق اڑایا کرتے تھے آج وہ چاروں طرف سے انھیں گھیر لے گی۔