سورة الزمر - آیت 19
أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِي النَّارِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا وہ شخص جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی، پھر کیا تو اسے بچا لے گا جو آگ میں ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جن لوگوں پر ان کے عناد، ضد اور ہٹ دھرمی اور ان کی بد اعمالیوں کے سبب عذاب کا حکم ثابت ہو چکا ہو۔ تو اسے کوئی بھی راہ راست نہیں دکھا سکتا۔ کون ہے جو اللہ کے گمراہ کیے ہوئے کو راہ راست دکھا سکے۔ا ے نبی! آپ سے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ان کی رہبری کر کے انھیں اللہ کے عذاب سے بچا سکیں۔