سورة الصافات - آیت 83
وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک اس کے گروہ میں سے یقیناً ابراہیم (بھی) ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
وَاِنَّ مِنْ شِیْعَتِہٖ: شیعہ کے معنی گروہ اور پیرو کار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم علیہ السلام بھی اہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو حضرت نوح علیہ السلام کی طرح انابت الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔