سورة آل عمران - آیت 94
فَمَنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جس نے اس کے بعد اللہ پر جھوٹ باندھا تو وہی ظالم ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ پر جھوٹ: جب حقیقت کھل گئی کہ تورات میں ان چیزوں کو حرام نہیں کیا گیا۔ اب یہ تمہارا اللہ پر جھوٹ باندھنا ظلم ہے اور ظلم تم اپنے اوپر ہی کررہے ہو۔