سورة الصافات - آیت 24
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھیں ٹھہراؤ، بے شک یہ سوال کیے جانے والے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جہنم میں لے جانے سے پہلے یہ حکم ہو گا کہ انھیں کچھ دیر ٹھہرا لو تاکہ ہم ان سے پوچھ گچھ کر لیں۔ کیوں کہ حساب کتاب کے بعد ہی وہ جہنم میں جائیں گے۔ ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص کسی کو کسی چیز کی طرف بلائے وہ قیامت کے دن اسی کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا نہ بیوفائی ہو گی نہ جدائی ہو گی گو ایک ہی کو بلایا ہو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی آیت تلاوت فرمائی۔ (ترمذی: ۳۲۲۸)