سورة آل عمران - آیت 88

خَالِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ہمیشہ اس میں رہنے والے ہیں، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ وہ مہلت دیے جائیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی عذاب جہنم اپنی مدت و شدت کے لحاظ سے ایسا مسلسل اور متواتر ہوگا کہ نہ تو اس کی مدت و شدت میں کمی ہوگی۔ اور نہ عذاب کے درمیان کوئی وقفہ ہی دیا جائے گا۔ زندگی ایک بار ختم ہوگئی تو دوبارہ کبھی نہیں ملے گی اس لیے اللہ نے توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔