سورة يس - آیت 25
إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک میں تمھارے رب پر ایمان لایا ہوں، سو مجھ سے سنو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اپنے ایمان کا بر ملا اعلان: یہ باتیں سمجھانے کے بعد اس نے کافروں کے بھرے مجمع میں پوری جرأت کے ساتھ اپنے ایمان کا اعلان کر دیا اور اعلان بھی اس انداز سے کیا کہ ’’ میں تمہارے پروردگار پر ایمان لا چکا‘‘ یہ نہیں کہا کہ میں اپنے پروردگار پر ایمان لا چکا۔ یعنی جیسے وہ میرا پروردگار ہے ویسے ہی تمہارا بھی ہے۔ اور میں اس پر ایمان لا کر غلطی نہیں کر رہا، بلکہ تم ایمان نہ لا کر غلطی کر رہے ہو۔