سورة يس - آیت 20
وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور شہر کے سب سے دور کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا، اس نے کہا اے میری قوم! ان رسولوں کی پیروی کرو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تفسیر طبری (۲۰ /۵۰۴میں) مروی ہے کہ اس بستی کے لوگ یہاں تک سرکش ہو گئے کہ انھوں نے پوشیدہ طور پر نبیوں کے قتل کا ارادہ کر لیا۔ ایک مسلمان جو اس بستی کے آخری حصے میں رہتا تھا جس کا نام حبیب تھا۔ اور رسے کا کام کرتا تھا۔ بیمار بھی تھا بہت سخی تھا جو کماتا تھا اس کا آدھا اللہ کی راہ میں خیرات کر دیتا تھا۔ دل کا نرم اور فطرت کا اچھا تھا۔ (تفسیر طبری ۲۰/۵۰۴)