سورة يس - آیت 8
إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں کئی طوق ڈال دیے ہیں، پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں، سو ان کے سر اوپر کو اٹھا دیے ہوئے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تقلید آباء اور رسم و رواج کے طوق: یہ طوق ان کی تقلید آبا کے طوق تھے۔ ان کی جاہلانہ اور مشرکانہ رسم و رواج کے طوق تھے۔ ان کے کبر و نخوت کے طوق تھے جنھوں نے ان کے گلوں کو اس حد تک دبا رکھا تھا اور ان کے سر اس قدر جکڑے ہوئے تھے کہ وہ کسی دوسری طرف دیکھ ہی نہ سکتے تھے۔ نہ ان کی نگاہیں نیچے اپنی طرف ہی دیکھ سکتی ہیں کہ وہ کم از کم اپنے اندر ہی موجود اللہ کی نشانیوں اور قدرتوں کو دیکھ کر کچھ سبق حاصل کرسکیں۔ اب خواہ کوئی روشن سے روشن حقیقت بھی ان کے سامنے آ جائے یہ اس کی طرف التفات کر کے نہ دیں گے۔