سورة فاطر - آیت 4

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر وہ تجھے جھٹلائیں تو یقیناً تجھ سے پہلے کئی رسول جھٹلائے گئے اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مایوسی کی ممانعت: اے نبی! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے کفار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی توحید اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی رسالت کو جھٹلائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم شکستہ دل نہ ہو جایا کریں۔ اگلے نبیوں کے ساتھ بھی یہی ہوتا رہا ہے۔ اور کسی بھی بات کا فیصلہ اور انجام ان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ سب کاموں کا فیصلہ اور انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اطمینان رکھیے اور اللہ پر توکل کیجیے۔ (ابن کثیر)