سورة سبأ - آیت 38

وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جو لوگ ہماری آیات کے بارے میں کو شش کرتے ہیں، اس حال میں کہ نیچا دکھانے والے ہیں، وہی لوگ عذاب میں حاضر کیے جانے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نیچا دکھانے سے مراد: آیات کا مذاق اُڑانا، انھیں تسلیم نہ کرنا، اللہ کے راستے میں روڑے اٹکانا، ایمانداروں کو ایذائیں دینا اور ایسی تدبیریں اور سازشیں تیار کرنا جن سے وہ اسلام کو کمزور یا نیست و نابود کر سکیں کہ یہ سب باتیں اس میں شامل ہیں۔ (تیسیر القرآن)