سورة سبأ - آیت 11
أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ۖ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ کہ کشادہ زرہیں بنا اور کڑیاں جوڑنے میں اندازہ رکھ اور نیک عمل کرو، یقیناً میں اسے جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہوں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ حکم دیتا ہے: یعنی ان نعمتوں کے بدلے میں عمل صالح کا اہتمام کرو۔ تاکہ میرا عملی شکر بھی ہوتا رہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس کو اللہ تعالیٰ دنیوی نعمتوں سے سرفراز فرمائے، اسے اسی لحاظ سے اللہ کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے۔ اور شکر میں بنیادی چیز یہی ہے کہ جس کے اتنے بڑے اور بے پایاں احسان ہوں۔ اس کی اطاعت کی جائے، فرمانبرداری کی جائے اور نافرمانی سے بچا جائے۔ (ابن کثیر، احسن البیان)