سورة سبأ - آیت 8

أَفْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَم بِهِ جِنَّةٌ ۗ بَلِ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِي الْعَذَابِ وَالضَّلَالِ الْبَعِيدِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا اس نے اللہ پر ایک جھوٹ باندھا ہے، یا اسے کچھ جنون ہے ؟ بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور بہت دور کی گمراہی میں ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے فرمایا بات اس طرح نہیں ہے جس طرح یہ گمان کر رہے ہیں بلکہ واقع یہ ہے کہ عقل و فہم و ادراک حقائق سے یہی لوگ قاصر ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ آخرت پر ایمان لانے کی بجائے اس کا انکار کر رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ آخرت کا دائمی عذاب ہے۔ اور یہ آج ایسی گمراہی میں مبتلا ہیں۔ جو حق سے بہت زیادہ دور ہے۔ (احسن البیان)