سورة الأحزاب - آیت 64
إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک اللہ نے کافروں پر لعنت کی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کی ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آخرت میں ان کے لیے جہنم کی آگ تیار ہے۔ جو بڑی بھڑکنے والی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے نہ کبھی نکل سکیں گے نہ چھوٹ سکیں گے اور وہاں نہ کوئی اپنا فریاد رس نہ کوئی دوست و مدد گار پائیں گے جو انہیں چھڑا لے یا بچا سکے۔ (ابن کثیر)