سورة آل عمران - آیت 63
فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اگر وہ پھر جائیں تو بے شک اللہ فساد کرنے والوں کو خوب جاننے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ سب کچھ اصلاح کی خاطر نہیں ہوا بلکہ فساد کی وجہ سے ایسا کرنا چاہتے تھے۔ بگاڑ کی صورتیں: اللہ کو چھوڑ کر انسان سے رشتہ جوڑ لیا جائے۔ شوہر، ماں باپ، اولاد، رشتہ دار۔ ان کی حفاظت كرنا اور خیال ضرور رکھنا ہے۔ لیکن اللہ نے اپنی نافرمانی کا حکم کب دیا تھا؟ ہندو کلچر میں دیویوں کو غلام سمجھا جاتا ہے اسی طرح ہمارے ہاں عورت کو بھی غلام سمجھا جاتا ہے حکومت جو چاہے قانون نافذ کردے۔ قانون بنانے کا حق صرف اللہ کا ہے۔