سورة لقمان - آیت 8
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے ان کے لیے نعمت کے باغات ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کے وعدے ٹلتے نہیں: یہاں نیک لوگوں کابیان ہورہاہے جواللہ پرایمان لائے۔رسول کومانتے رہے،شریعت کے مطابق کام کرتے رہے،ان کے لیے جنتیں ہیں جن میں طرح طرح کی نعمتیں،لذیدغذائیں،بہترین پوشاکیں، عمدہ سواریاں اور پاکیزہ نورانی چہروں والی بیویاں ہیں۔وہاں انہیں اوران کی نعمتوں کودوام ہے کبھی زوال نہیں،نہ تویہ مریں نہ ان کی نعمتیں کم ہوں گی نہ خراب اور نہ فنا ہوں گی۔ یہ قطعی طور پر ہونے والا ہے۔ کیونکہ اللہ فرماچکاہے اوررب کی باتیں بدلتی نہیں۔اس کے وعدے ٹلتے نہیں وہ ہرچیزپرقادرہے،ہرچیزاس کے قبضے میں ہے۔ وہ حکیم ہے اس کی کوئی بات،کوئی فیصلہ خالی ازحکمت نہیں۔ (ابن کثیر)