سورة الروم - آیت 42

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلُ ۚ كَانَ أَكْثَرُهُم مُّشْرِكِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ دے زمین میں چلو پھرو، پھر دیکھو ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے، ان کے اکثر مشرک تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سابقہ اقوام کی تباہی کااصل سبب شرک تھا اس لیے اس کاخاص طورپرذکرکیاگیاکہ یہ سب سے بڑاگناہ ہے۔علاوہ ازیں اس میں دیگر سیئات ومعاصی بھی آجاتی ہیں کیوں کہ ان کا ارتکاب بھی انسان اپنے نفس کی بندگی ہی اختیار کرکے کرتا ہے۔ اسی لیے بعض لوگ اسے عملی شرک سے تعبیرکرتے ہیں۔