سورة الروم - آیت 34
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تاکہ جو کچھ ہم نے انھیں دیا ہے اس کی ناشکری کریں، سو فائدہ اٹھا لو کہ جلد ہی جان لوگے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ جن کواللہ کاشریک گردانتے ہیں اوران کی عبادت کرتے ہیں کیاان لوگوں کے پاس کوئی ایسی دلیل ہے جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ فلاں مصیبت سے اللہ نے نہیں بلکہ فلاں حضرت نے نجات دی ہے۔یایہ خوشحالی کے دن اللہ کی مہربانی سے نہیں بلکہ فلاں حضرت کی نظرکرم کی وجہ سے میسرآئے ہیں یاکسی آسمانی کتاب میں یہ لکھاہواہے۔کہ اللہ نے اپنے فلاں فلاں اختیارات و تصرفات فلاں فلاں حضرت کویافلاں دیوتاکویابت کوتفویض کردیے ہیں اوران کاموں کے لیے تم ان کی طرف رجوع کرسکتے ہو۔ (تیسیرالقرآن)