سورة الروم - آیت 31
مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کی طرف رجوع کرتے ہوئے اور اس سے ڈرو اور نماز قائم کرو اور شرک کرنے والوں سے نہ ہوجاؤ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تم سب اللہ کی طرف راغب رہو۔اُسی کی طرف جھکے رہو۔اسی کاڈرخوف رکھو۔نمازوں کی پابندی کروجوسب سے بڑی عبادت اور اطاعت ہے۔تم مشرک نہ بنوبلکہ موحدخالص بن جاؤ۔اس کے سواکسی اورسے کوئی مرادوابستہ نہ رکھو۔حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس آیت کامطلب پوچھاتوآپ رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ یہ تین چیزیں ہیں اوریہی نجات کی جڑہیں اول اخلاص جوفطرت ہے جس پراللہ تعالیٰ نے مخلوق کوپیداکیاہے دوسری نماز جو دراصل دین ہے تیسری اطاعت جوعصمت وبچاؤہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایاآپ رضی اللہ عنہ نے سچ کیا۔ (تفسیرطبری ۲۰/۹۸، ابن کثیر)