سورة الروم - آیت 16
وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور رہ گئے وہ جنھوں نے کفر کیا اور ہماری آیات اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا تو وہ عذاب میں حاضر رکھے جائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جنہوں نے اللہ کی آیات کا اور آخرت کاانکارکیا اور اللہ کی ملاقات کوجھٹلایا۔ایسے لوگ ہمیشہ اللہ کے عذاب کی گرفت میں رہیں گے یعنی جہنم میں جل بھن رہے ہوں گے۔