سورة الروم - آیت 14
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن وہ الگ الگ ہوجائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس سے مراد ہر فرد کا ایک دوسرے سے الگ ہونانہیں بلکہ مطلب مومنوں اورکافروں کاالگ الگ ہونا ہے۔ اہل ایمان جنت میں اوراہل کفروشرک جہنم میں چلے جائیں گے اوران کے درمیان دائمی جدائی ہوجائے گی یہ دونوں پھرکبھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔