سورة الروم - آیت 12
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرم ناامید ہوجائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت کے دن گنہگارنااُمید،رسوااورخاموش ہوجائیں گے۔انہیں کوئی دلیل نہ سوجھ رہی ہوگی۔قیامت والے دن کافروں اورمشرکوں کایہی حال ہوگا۔وہ اپنی نجات سے بھی مایوس ہوجائیں گے اورکسی کی سفارش یاامدادسے بھی۔